17 جنوری 2015 - 14:28
امریکہ کے ساتھ مذاکرات میں پیشرفت

ایران کے نائب وزیرخارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات ہورہے ہیں

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ ایران کے نائب وزیرخارجہ اور سینئر ایٹمی مذاکرات کار سید عباس عراقچی نے کہا ہے کہ امریکہ کے ساتھ بہت سنجیدہ مذاکرات ہورہے ہیں اور ان مذاکرات میں پیشرفت بھی ہورہی ہے۔ انھوں نے ہفتے کے روز ایک بیان میں جامع ایٹمی سمجھوتے کے حصول سے متعلق ایران اور امریکہ کے عزم کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ بعض مسائل میں فریقین کے درمیان اختلافات جاری ہیں اور اگر مقابل فریق کی جانب سے نیک نیتی کا اظہار کیا گیا تو سمجھوتہ طے پاجائےگا۔انھوں نے ہفتے کے روز ہی روسی حکام اور اسی طرح یورپی یونین کے خارجہ امور کی سربراہ فیڈریکا موگرینی نیز امریکہ کی نائب وزیرخارجہ وینڈی شرمین کے ساتھ مذاکرات ہونے کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ امریکہ کے ساتھ جمعرات کے روز سے سنجیدہ مذاکرات کا عمل جاری رہا ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲